اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہاکہ پرائیوٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، معاشی اصلاحات سے ہی ملک ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت میں کردار ادا کرنے کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔معیشت کے لیے اچھی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں، فچ نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے شرح سود کو کم کیا ہے، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے عالمی سطح پر اعتماد بہتر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی سرگرمیوں کا فروغ دینا چاہتے ہیں، حکومت ایسے کاروبار میں شامل نہیں ہوگی جو کہ نجی شعبہ کرتا ہے، وزیر اعظم اس آئی ایم ایف پروگرام کو آخری پروگرام قرار دینا چاہتے ہیں۔