حماس سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی

تہران(رم نیوز) حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کر دی گئی۔

گزشتہ روز ایران میں میزائل حملے میں شہید کیے جانے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کر دی گئی۔ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہانیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔