کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 77 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔