اسلام آباد(رم نیوز) پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں رئوف حسن ودیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ عدالت نے 50 ،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن و دیگر ملزمان کے خلاف پیکاکے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔