سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی (رم نیوز) سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس 95پوائنٹس اضافے سے 78ہزار 321کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔