بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفٰی دے دیا

ڈھاکہ (رم نیوز) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی آرمی نے وزیر اعظم حسینہ واجد کومستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے ڈھاکہ چھوڑ دیا ہے اور محفوظ مقام پر منتقلی کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق تاخیر کا مقصد وزیر اعظم کو باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کیا موقع دیناتھا۔

بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد احتجاج میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ہے۔