سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 77 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت زون میں ہواتھا۔ جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 77 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔