ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (رم نیوز) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لیئے پرعزم ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لیئے پرعزم ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ڈیجیٹل منتقلی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

اس سمٹ کا انعقاد جی ایس ایم اے نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کیاگیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال مہمان خصوصی تھے۔

شزہ فاطمہ نے کہا چاہتے ہیں شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم ختم ہو۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت اکانومی، گورننس اور سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، ڈیجیٹل انوویشن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا ٹیلی کام انڈسٹری کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، کوئی بھی شعبہ انفارمیشن و کمیونیکیشز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک میں آئی سی ٹی کے فروغ کے لیئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں ہماری آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے لیئے وسیع مواقع موجود ہیں، ہنر مندی پر مبنی تعلیم کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، ڈیجیٹلائزیشن کے لیئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے، ڈیجیٹل صنفی شمولیت ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

اس سے پہلے جولین گورمین، اے پی اے سی ہیڈ، جی ایس ایم اے، لاارا دییور، چیف ماکیٹنگ آفیسر جی ایس ایم اے، میجرجنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان، چیئرمین پی ٹی اے نے بھی سمٹ سے خطاب کیا۔

سیکرٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا چوہدری، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے سینئر افسران، ٹیلی کام کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں سمٹ میں شرکت کی۔