وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانیوالوں پر ٹیکس عائد کر دیا

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والوں پر ٹیکس عائد کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او جاری کر دیا گیا جس میں ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کئے جائیں گے، ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔