ڈھاکہ (رم نیوز)ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔رپورٹس کے مطابق عبوری حکومت ابتدائی طور پر تقریباً 15 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری ڈھاکہ کے دربار ہال میں آج ہوگی، تقریب میں 400 افراد شرکت کریں گے۔ بنگلہ دیش میں17 سال بعد عبوری حکومت بننے جارہی ہے، طلبہ نے ڈاکٹر یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ صدر محمد شہاب الدین نے منگل کو پارلیمنٹ تحلیل کردی تھی۔