سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 247 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 100 انڈیکس 77 ہزار 362 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 361 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دوپہر کے وقفے کے بعد مندی چھا گئی جس کے باعث 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔