ورچوئل مذاکرات ناکام۔۔۔ آئی ایم ایف کا سٹیشنری ٹیکس پر چھوٹ دینے سے انکار

لاہور(رم نیوز) آئی ایم ایف نے سٹیشنری ٹیکس پر چھوٹ دینے سے انکار کردیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ بچوں کی سٹیشنری کے ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ سٹیشنری پر ٹیکسز میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کومنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

10 فی صد سیلز ٹیکس کی وجہ سے سٹیشنری آئٹمز 15 فی صد مہنگی ہوچکی ہیں۔ ہائی لائٹر ز، پنچنگ مشینز، پنسل باکس پر جی ایس ٹی برقرار رہے گا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سٹیشنری آئٹمز پر 10 فی صد سیلز ٹیکس لگا رکھا ہے۔ ٹیکس بڑھنے کی وجہ سے جولائی میں سٹیشنری آئٹمز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔