ڈھاکہ(رم نیوز) ڈاکٹرمحمد یونس ڈھاکہ پہنچ گئے۔ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔ عبوری حکومت ابتدائی طور پر 15 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق تقریب حلف برداری ڈھاکہ کے دربار ہال میں آج ہوگی، تقریب میں 400 افراد شرکت کریں گے۔ بنگلہ دیش میں17 سال بعد عبوری حکومت بننے جارہی ہے۔