ممبئی(رم نیوز) اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیت لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا نام بھی شامل تھا انہیں نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ سکور) کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اے آر رحمان کو منی رتنم کی تامل فلم ‘"پونیئن سیلوان پارٹ 1"کے لیے موسیقی کی ہدایتکاری کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے، یہ فلم سال 2022 میں سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساتواں نیشل فلم ایوارڈ جیتنے کے بعد اے آر رحمان بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے میوزک ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں، جنہوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے۔