"بچپن کی یادیں، گول گپے والا"، بشری انصاری یاد ماضی میں کھو گئیں

کراچی(رم نیوز) اداکارہ بشری انصاری یاد ماضی میں کھو گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈکی ہے۔ اس کا کیپشن "بچپن کی یادیں، گول گپے والا" ہے۔ اداکارہ کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کافی عرصے کے بعد یہ گانا سنا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے بچپن کی سنہر ی یادوں کو تازہ کرتی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس رہائشی علاقے میں ایک گول گپے والا گول گپے فروخت کرنے کے لیے ریڑھی پر گھوم رہا ہے۔اس کی ریڑھی پر احمد رشدی کی آواز میں گایا ہوا مشہور زمانہ گانا ’ گول گپے والا آیا، گول گپے لایا‘ بھی بج رہا ہے۔

یہ گانا سن کر بشریٰ انصاری اپنے بچپن کے سنہرے دنوں کو یاد کرتے ہوئے یاد ماضی میں کھو گئیں۔