قوام متحدہ کا صنفی مساوات کا ایوارڈ میجر ثانیہ صفدر کے نام

راولپنڈی (رم نیوز) قبرص میں اقوام متحدہ کی فورس (یو این ایف آئی سی وائی پی) کے لیے خدمات انجام دینے والی پاکستانی فوج کی میجر ثانیہ صفدر ’صنفی مساوات‘ کی ’تعریفی سند 2023‘ حاصل کرنے والی ’اقوام متحدہ امن مشن‘ کی پہلی اہلکار بن گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایوارڈ انہیں نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے محکمہ برائے امن آپریشنز کی طرف سے دیا گیا جسے قبرص میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کولن سٹیورٹ نے انہیں پیش کیا۔

اس موقع پر میجر ثانیہ صفدر کاکہنا تھا کہ قبرص میں اقوام متحدہ کی امن فورس کی طرف سے پہلی امن سفیر کی طور پر اس سرٹیفکیٹ کا حصول میرے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے اور قبرص میں ہمارے مشن کے لیے اہم سنگ میل ہے۔میجر ثانیہ صفدر کے بنیادی کاموں میں مواصلاتی نظام کی نگرانی اور فوجی شعبے میں صنفی مساوات کو فروغ دینا شامل ہے۔