بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کا شوق تھا: حریم فاروق

لاہور(رم نیوز)اداکارہ حریم فاروق کاکہنا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کا شوق تھا۔ حریم فاروق نے نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بچپن سے ہی لیڈی ڈیانا کی طرح شہزادی بننے کا شوق تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے لگتا تھا کہ میں شاہی خاندان کا حصہ ہوں اور صرف شہزادی بننے کا شوق ہوتا تھا لیکن والدین ہمیشہ ایسے خواب دیکھنے سے منع کرتے اور خاموش کراکر بٹھا دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میرے ذہن سے لیڈی ڈیانا بننے کا بھوت اترا تو میں نے سماجی رہنما مدر ٹریسا جیسا بننے کا سوچا۔اداکارہ نے کہا کہ میں زندگی کو انجوائے کرنے والی خاتون ہوں، وہ جس دن نہ ہنسوں اس دن لگتا ہے کہ زندگی کا دن بیکار گزرا۔