راولپنڈی ٹیسٹ: قومی ٹیم مشکلات کاشکار، بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کاہدف

راولپنڈی (رم نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کاشکار ہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 172 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کاہدف ملا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز نے اپنی باری کا آغاز کیا تو سکور میں خاطر خواہ اضافہ کیے بغیر صائم ایوب 20 اور کپتان شان مسعود 28 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے بابر اعظم اپنی بری کارکردگی کا تسلسل نہ توڑ سکے اور صرف 11 رنز بنا پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعود شکیل تھے جو 2 رنز بنا سکے۔

کچھ دیر مزاحمت دکھانے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 43 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے بلے باز محمد علی کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے جب کہ آغا سلمان 24 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔