اسلام آباد (رم نیوز) اسلام آباد میں مختلف پوائنٹس پر فری وائی فائی، آئی ٹی پارکس کا قیام اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کورس سمیت جدید کورس کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔یہ اتفاق رائے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہود احمد خان کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔
رکن اسمبلی انجم عقیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نوجوانوں سے متعلق ایک جامعہ پالیسی اور پروگرام لا رہے ہیں، اسلام آباد میں مختلف پوائنٹس پر فری وائی فائی، آئی ٹی پارکس کا قیام اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس سمیت جدید کورس کروانے پر اتفاق کیا گیا۔، اسلام آباد میں طلبا و طالبات کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرانک بائیکس اور دیگر امور کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے سفارشات پیش کریں گے۔