معصوم لوگوں کو ان کے پیاروں کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا:سرفراز بگٹی

کوئٹہ(رم نیوز)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ معصوم لوگوں کو ان کے پیاروں کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے نیوز کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ معصوم لوگوں کو ان کے پیاروں کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا۔

ان کامزید کہنا تھاکہ بلوچستان میں بسوں سے اتار کر لوگوں کو شہید کیا گیا، کسی بلوچ نے پشتون یا پنجابی کو نہیں مارا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے، مٹھی بھر دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو ڈھونڈتے ہیں۔ یہ فیصلہ بلوچستان کے لوگوں نے کرنا ہے کہ خدمت کون کر رہا ہے، ہمیں گورننس کے ماڈل کو بہتر کرنا ہے، ہم نے اس سمت جانا ہے جس میں عام بلوچستان کے باسی کو فائدہ ہو، اس کے لیے ہم نے محنت کرنی ہے۔