واشنگٹن(رم نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاکہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
میتھیو ملر کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسند، دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ، پیاروں کیلئے دکھتے ہیں۔امریکی ترجمان نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات نے نمٹنا امریکا پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کندھا ملاکر کھڑیں رہیں گے۔
پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکہ کے لیے اولین ترجیح ہے، ہم حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔میتھیو ملر سے ایران کی جانب سے پاکستان کو پائپ لائن مکمل کرنے پر نوٹس دینے کے سوال کہ پاکستان ایران پر پابندیوں کے باعث پائپ لائن مکمل نہیں کر پارہا۔جس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اپنی پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران سے معاہدوں پرغور کرنے والوں کو ممکنہ اثرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔