اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی 8 ستمبر کو کس جگہ جلسہ کریگی؟، جگہ کا تعین ہوگیا ہے۔ اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق 8 ستمبرکا جلسہ ترنول کےبجائےسنگجانی میں ہوگا۔
اس بارے میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے مکمل طورپر اتفاق کر لیا ہے اور باقاعدہ اعلان بھی کردیاجائے گا۔ سنگجانی کا مقام موٹرویز اورجی ٹی روڑ کے قریب ہونے کے باعث رکھا گیا ہے۔ پشاور سے آنے والے قافلوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنےمیں آسانی ہوگی۔