درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ

کوئٹہ(رم نیوز)تفتان میں درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کسٹمز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہرتفتان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران درآمدی گاڑیوں کی ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صرف 0.55 بلین روپے جبکہ اس سال 1.35 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال 7994 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 5.5 بلین روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے جبکہ رواں سال صرف 8090 گاڑیوں کے اندراج کے بعد 9.6 بلین روپے وصول ہوئے۔کسٹم حکام کی اس بہترین کارکردگی کی وجہ موثر تشخیص، درست وزن اور ٹیکس میں چھوٹ کا محتاط اطلاق ہے۔