کے پی حکومت کا ایک اور اہم اقدام ۔۔۔۔ اساتذہ کے تبادلوں کاروایتی نظام ختم۔۔۔۔ ای ٹرانسفر پالیسی نافذ

پشاور(رم نیوز) کے پی حکومت کا ایک اور اہم اقدام ، اساتذہ کے تبادلوں کاروایتی نظام ختم کردیاگیا ہے اور ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کردی گئی ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ اساتذہ تبادلوں کے لئے 10 سے 20 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، 24 ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق ہوگی۔

اہل اساتذہ کی فہرست 26 ستمبر کو لگے گی، 27 ستمبر کو آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔صوبائی محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق اساتذہ گھر بیٹھے تبادلوں کے لئے درخواستیں دائر کریں گے، 9 ستمبر تک ضلعی ایجوکیشن آفیسرز خالی آسامیوں کی تفصیل پورٹل پراپلوڈ کریں گے۔