8 ستمبر کا جلسہ ، پی ٹی آئی کا حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور (رم نیوز) 8 ستمبر کے جلسے کے لیے پی ٹی آئی نے حکمت عملی تبدیل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور جلسہ کامیاب کرنے کے لیےمتحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسے کی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے حکمت عملی طےکی گئی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسلام آباد پہنچیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو خیبر پختونخوا ہائوس ودیگر مقاما ت پر ٹھہرایا جائے گا۔