وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(رم نیوز) شراب کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبعی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی دس ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔