اسلام آباد(رم نیوز) سردار اخترمینگل سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار اختر مینگل سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اسد قیصر ، حامد رضا ،عمر ایوب اور اخوانزادہ حسین یوسفزئی وفد کا حصہ تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے اندر جدوجہد کرنے کاکہا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن اتحاد کے پلیٹ فارم سے آئینی جدو جہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اخترمینگل نے کہاکہ بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کے ہیں،واپسی کا فیصلہ مشکل ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ بات چیت کا وقت گزر چکا، بلوچستان کے مسائل کو کوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا۔