اسلام آباد(رم نیوز) اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے 1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی ایف سی، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے کموڈیٹی اور کمرشل قرض حصول کیلئے درخواست کی گئی ہے، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کموڈیٹی خریداری کیلئے لیا جا سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے درخواست کی گئی ہے، سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر کیلئے انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ و دیگر سورسز کی مد میں لیا جائے گا۔ان کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلئے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے