سینیٹ کا اجلاس آج۔۔۔ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(رم نیوز) سینیٹ کا اجلاس آج صبح ہوگا، اجلاس کا 35 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور 4 بلز منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس کے تحت ضابطہ فوجداری، اسلام آباد میں پر امن احتجاج سے متعلق بلز پر رپورٹس پیش ہوں گی، پرامن احتجاج اور پبلک آرڈر بل 2024 ایوان میں منظوری کے لیے پیش ہوگا۔

قومی اسمبلی سے منظور شدہ نجکاری کمیشن ترمیمی بل بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ بھنگ کنٹرول اور ریگولیٹری اتھارٹی بل پیش کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق ٹیلی کمیونیکشن اپیل ٹریبیونل کے قیام کا بل بھی پیش کیا جائے گا۔