سندھ میں بارش کا امکان

کراچی (رم نیوز)سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بعض شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔سندھ میں آج میر پور خاص، عمر کوٹ، مٹھی اورتھر پارکر میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔دوسری جانب علاوہ ٹنڈوالہ یار میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، شہری ملیریا، ڈائریا اورمختلف جلدی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ادھر میرپورخاص میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی اور کئی مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی رابطہ سڑکیں 7دن سے بند ہیں، پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانا شروع کردیا۔