ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمان کے اندر رہ کر حل کریں: رؤف حسن

اسلام آباد (رم نیوز) پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کاکہنا ہےکہ ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمان کے اندر رہ کر حل کریں۔رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا جلسہ ہر حال میں ہوگا، چاہتے ہیں پارلیمنٹ کے تمام مسائل پارلیمان کے اندر رہ کر حل کریں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ جلسے کی تحریک حامد رضا لیڈ کریں گے، جلسہ ہرحال میں ہو کے رہے گا۔ انتظامیہ روڑے اٹکاتی ہے تو ہم نہیں رکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کا مدعا بہت الارمنگ ہے، ان کا استعفیٰ دینا مایوس کن ہے، ہم نے کوشش کی تھی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہم بلوچستان پر بات کریں گے، دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی اے پی سی بلائی جا رہی ہے۔