چیمپیئنز ون ڈے کپ ۔۔۔ 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان

لاہور(رم نیوز)چیمپیئنز ون ڈے کپ میں 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کردیاگیاہے۔ پی سی بی کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین آفریدی کو لائنز اور شاداب خان پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ محمد حارث اسٹالینز اور محمد رضوان وولوز کےکپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہرٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیاگیا اور بابراعظم اسٹالینزکی ٹیم میں شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ 12 ستمبرکو وولوز اور پینتھرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔پی سی بی کا بتانا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔