برطانیہ کا یوکرین کو 16.2 کروڑ پاؤنڈ کے میزائل فراہم کرنے کا اعلان

برمنگھم(رم نیوز) برطانیہ نے یوکرین کو 16.2 کروڑ پاؤنڈ کے میزائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو ہلکے وزن کے 650 ملٹی رول میزائل فراہم کرے گی جن کی قیمت 16.2 کروڑ پاؤنڈ ہے۔ اس اقدام کا مقصد یوکرین کو روسی ڈرون طیاروں اور بم باری کے مقابل تحفظ میں مدد کرنا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق توقع ہے کہ اعلان کردہ میزائلوں کی پہلی کھیپ رواں سال کے اختتام تک پہنچ جائے گی۔وزارت دفاع نے بتایا کہ ان میزائلوں کی پہنچ چھ کلومیٹر سے زیادہ ہے۔ ان میزائلوں کو خشکی، سمندر اور فضا تینوں جگہ سے داغا جا سکتا ہے۔

روس نے گذشتہ ہفتے یوکرین پر ایک بڑا حملہ کیا جو 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا۔ یوکرین اپنے دفاع کے لیے بارہا مزید فضائی دفاعی سپورٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔