"پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا"۔۔۔۔پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کردیاگیا

اسلام آباد(رم نیوز)پاور سیکٹر کا قرض مزید 100 ارب بڑھے گا۔ یہ پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کردیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ر واں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرض مزید 100 ارب روپے بڑھے گا ۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 24 سو ارب روپے سے بڑھ چکا ہے، جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 25 سو 50 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 25 سو ارب روپے سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، گردشی قرض کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔