لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ پرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے، اب فائنل راؤنڈ شروع ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو جو مینڈیٹ دیا اس کے حقدار بانی پی ٹی آئی ہیں، حکومت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔
عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی کو بھائی کہتے تو ہمارے گھر اور دل کے دروازے بھی کھلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہم نے ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا، بجائے اس کے کہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے آپ نے پنجاب کے عوام پر پھر شیلنگ کی۔ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔