کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دکھائی دیا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ مثبت رجحان بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 41 پوائنٹس کی کمی سے 78 ہزار 856 پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 78 ہزار 897 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔