اسلام آباد(رم نیوز) سپیکر ایاز صادق نے کل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سپیکرایاز صادق کاکہنا ہے کہ میں نے سارے گیٹس کی ویڈیوز طلب کی ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ فوٹیجز کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل رات جو ہوا اس پر سٹینڈ لینا پڑے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ اس معاملے کو ہم سنجیدگی سے لیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ فوٹیجز دیکھ کر ہی اس کی ذمہ داری ڈالنی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ کل جو کچھ ہوا اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔