سپیکر قومی اسمبلی کا آئی جی کو تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے کاحکم ۔۔۔۔آئی جی اسلام آباد سے تمام واقعات کی رپورٹ طلب

اسلام آباد (رم نیوز) سپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کو تمام گرفتار ارکان کو رہا کرنے کاحکم دیاہے۔ سپیکر نے آئی جی اسلام آباد سے تمام واقعات کی رپورٹ طلب کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ کل جن ارکان کو بھی گرفتار کیا ہے ان کو رہا کیاجائے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہائوس کے اندر سے گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں۔ اپنے اراکین کی تضحیک اور تذلیل برداشت نہیں کروں گا۔