پشاور(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ زرتاج گل کی گرفتاری کاخدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے۔