پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کا معاملہ۔۔۔۔ غیر ذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اور چار سکیورٹی اہلکار معطل

اسلام آباد(رم نیوز) پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے معاملے پرسپیکر قومی اسمبلی نے سکیورٹی میں غیر ذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا۔ سپیکرنے سارجنٹ ایٹ آرمز کو چار ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔ پارلیمنٹ میں سکیورٹی ناکامی پر دیگر چار سکیورٹی اہلکار بھی معطل کردیے گئے ہیں۔ سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد، 3 جونیئر اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور ہارون کو بھی معطل کردیاگیا ہے۔