پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت منظور

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین کی اسلام آباد کی 26 نمبر چنگی پر توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پراسیکیوٹر راجہ نوید اور شعیب شاہین کے وکلا نے دلائل دیے۔ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کی۔شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔