لاہور، اسلام آباد(رم نیوز )لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لاہور,پشاور ،ملتان ، شور کوٹ، چنیوٹ،فیصل آباد ، خانیوال، سرگودھا ،اور اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلےکے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت5.7 جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی جی خان کا علاقہ شادی والا تھا۔