اسلام آباد (رم نیوز)سفیر آمنہ بلوچ پاکستان کی 33ویں سیکرٹری خارجہ بن گئیں۔انہوں نے2014 سے 2017 تک چینگڈو چین میں پاکستان کی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں.
وہ 2019 سے 2023 تک ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے 2023 اور 2024 میں یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجربہ کار سفارت کار آمنہ بلوچ نے اسلام آباد اور بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کئی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں۔