اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارے نو دس ایم این ایز کے سوا کوئی ایوان میں نہیں آئے گا۔ بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کا اجلاس میں کہا کہ جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارے نو دس ایم این ایز کے سوا کوئی ایوان میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دس ستمبر کا دن پارلیمان کیلئے سیاہ دن ہے، پارلیمان کو آئین نے ذاتی محافظ سارجنٹ ایٹ آرمز دئیے گئے گئے ہیں، نقاب پوش آئے انہوں نے دروازے کھلوائے اور ہمارے دوستوں کو اٹھایا گیا۔ ہمارے دس اراکین اسمبلی تھانوں میں گرفتار ہیں، پولیس کے شکرگزار ہیں انہوں نے ہمارے ساتھ بہترسلوک کیا ہے، ہمارے ساتھیوں کی رہائی آپ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی اسمبلی یا پارلیمان سے استعفی نہیں دیں گے ہمارے دس ایم این ایز یہاں سے گرفتار ہوئے ہیں انہیں واپس لایا جائے۔
ہمارا ارادہ چھ بجے جلسہ ختم کرنے کا تھا، دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں جلسہ ایک گھنٹہ لیٹ کرنے پر دہشت گردی کا پرچہ درج ہوگا؟ میں مذاکرات کا قائل ہوں لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، آپ کے ایوان پر بڑا ڈاکہ ڈالا گیا ہے، ہماری بہن سیمابیہ کے خلاف پرچہ ہوا ہے ہم آپ کی خواتین کے خلاف پرچہ دے سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے ریاست کو نقصان ہوگا۔