کیا ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے؟: سردار ایاز صادق

اسلام آباد(رم نیوز)سپیکر قومی اسمبلی نے چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دے دی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکرسردار ایاز صادق نے کہاکہ کیا ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے۔ ان کاکہنا تھا کہ کیا ہم اس پارلیمنٹ کے وقار کے لیے کوئی چارٹر سائن نہیں کرسکتے۔ ان کامزید کہنا تھاکہ ہم سب بھول جائیں کہ ماضی میں کیا ہوا۔ کیا ہم پارلیمنٹیرینز چارٹر آف پارلیمنٹ پرسائن نہیں کرسکتے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے ، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی۔