ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی۔۔۔۔آج روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا ٹاکرا

بیجنگ(رم نیوز)ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت 4میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ پاکستان 2 میچ جیت کر اور 2 میچ برابر ہونے کے بعد 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے 4 میچز میں 19 گول کیے اور اس کے خلاف مخالف ٹیمیں 4میچوں میں صرف 3 گول کر پائی ہیں۔ دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے 4میچز میں 11 گول کیے اور پاکستان کے خلاف مخالفین 5 گول کرپائے۔