گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ

فلوریڈا(رم نیوز)گالف کھیلتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب فائرنگ ہوئی لیکن وہ محفوظ رہے۔واضح رہے کہ لائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

ٹرمپ پر فائرنگ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوئی، سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کےگالف کلب کےنزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور اس وقت واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ممکنہ قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ شخص حراست میں ہے۔