وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا ہے۔ اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری دی جانی تھی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ 26 ویں آئین ترمیم آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حمایت نہ ملنے پر کابینہ اجلاس ملتوی کیاگیاہے۔