آئینی ترامیم کامعاملہ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (رم نیوز)پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کے معاملے میں سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئینی ترامیم کے خلاف پٹیشن آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں پٹیشن خیبر پختونخوا کے سینیٹرز اور سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے دائر کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی نہیں لہٰذا ترمیم نہیں ہوسکتی۔