آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نا وقت: حامد خان

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کاکہنا ہےکہ یہ آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نا وقت۔

حامد خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نا وقت، آئینی ترامیم کے معاملے پر آئین کا جنازہ نکالا جارہا ہے۔حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی آئینی عدالت ہے، کوئی متوازی عدالت نہیں بنائی جا سکتی ، وکلا کسی صورت حکومت کو اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تبدیلی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کو بھی نہیں مانتے، اج ہی جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، 26 اکتوبر کو منصور علی شاہ کے علاوہ کسی اور کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے۔